بھارت میں الیکشن، یقین ہے 2024 میں بی جے پی اقتدار میں نہیں آئیگی۔ممتا بینرجی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا ہے کہ بھارت میں 2024ء کے دوران انتخابات میں یقین ہے کہ بی جے پی اقتدار میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ و چیئرمین ترنمول کانگریس ممتا بینر جی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مجھ پر حملہ ہوا۔ پاؤں ٹوٹ گئے تو مجبوراً مجھے کلکتہ واپس جانا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جرم یہ ہے کہ قوم کو تباہ ہونے سے بچایا۔ ٹرمپ

وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے کہا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم وہیل چیئر پر بیٹھ کر چلائی۔ کچھ لوگوں کی غداری کی وجہ سے ہمارے کارکنان کو مودی دورِ حکومت میں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔ مقابلہ انتخابات چوری کرکے نہیں کیا جاتا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی کو ٹھکرا دیا ہے، پھر بھی کچھ نشستیں انہوں نے چوری کرکے جیت لیں۔ یقین ہے 2024 کے انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی اقتدار حاصل نہیں کرسکے گی۔

ممتا بینر جی نے کہا کہ ترقیاتی کام میرے دور میں ہوئے۔ بائیں بازو کے دورِ حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ ہمارے نوجوان کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ آپ کے بغیر پارٹی اتنی خوشحال نہیں ہوسکتی تھی ، جتنی کہ آج ہوچکی ہے۔