شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، اسپتال منتقل
شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، اسپتال منتقل

ممبئی:شادی سے انکارکرنا بھارتی اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ان کے دوست نے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مالوی پر حملہ گزشتہ رات گھر جاتے ہوئے کیا گیا۔اداکارہ پر چاقو سے پیٹ میں تین بار وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور موقع واردات سے اپنی کار میں فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ اداکارہ کا دوست ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے شادی پیشکش کی تھی تاہم انکار پر حملہ کیا اور وہ اسے ایک سال سے جانتی ہیں۔

اداکارہ پر حملے کا مقدمہ ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مالوی ملہوترہ نے چھوٹے پردے پر ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ڈرامہ سیریل ’اڑان‘ سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ وہ بالی وڈ اور ٹالی وڈ میں بھی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Related Posts