پی ٹی آئی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے بھی پارٹی چھوڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے رکنِ قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑ دی۔ حال ہی میں سابق صوبائی وزیر اور دیگر اراکینِ اسمبلی بھی  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رکنِ قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔ سیاست کیلئے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک جلانے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وانٹڈ لوگ سرچ کرنے ہیں تو میرے گھر کی تلاشی کیوں؟ عمران خان

رکنِ قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ میں نے تحریکِ انصاف کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کا مظاہرہ کیا اور عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوا تھا۔

قومی اسمبلی رکن نے کہا کہ میں کسی بھی دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔ یہ ادارے اور ملک ہمارا ہے۔ اداروں کی مضبوطی سے پاکستان مستحکم ہوگا۔ آئندہ کا لائحہ عمل ووٹرز اور علاقہ معززین سے صلاح و مشورے سے طے ہوگا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے اراکین ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور سابق صوبائی وزیر بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

Related Posts