ملالہ یوسف زئی کا آسکرز کی تقریب میں ڈیبیو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ یوسف زئی کا آسکرز کی تقریب میں ڈیبیو
ملالہ یوسف زئی کا آسکرز کی تقریب میں ڈیبیو

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ شریک ہوئیں، اسکرز ایوارڈ میں ملالہ یوسف زئی کا یہ ڈیبیو ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے تقریب میں شریک ہونے کے لئے سلور رنگ کے ہوڈڈ فل لینتھ گاؤن کو زیب تن کیا،نوبل انعام یافتہ ملالہ نے اس تقریب کے لئے امریکن برانڈ Ralph Lauren کا تیارکردہ سلور رنگ کا فل لینتھ گاؤن کامنتخب کیا، یہ ہوڈڈ گاؤن تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

ملالہ کے آسکر کی ایوارڈ میں پہنے جانے والے بندے 1930 میں افغانستان کی پہلی ملکہ ثریا طرزی سے تعلق رکھتے ہیں، ملالہ نے leightonjewels کی ڈیزائین کردہ جیولری (بندے/earrings) پہنے، اس جیولری کا انتخاب علامتی طور پر بھی کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dena Neustadter Giannini (@denagia)

ملکہ ثریا نے بطور وزیر تعلیم بھی افغانستان میں خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حوالے سے بہت کام کیا۔ وہ اس حوالے سے بہت فعال رہیں اور اس حوالے سے اہم امور سر انجام دیئے۔

ملالہ یوسف زئی نے تقریب میں ایک ہاتھ میں زمرد کے جڑاو سے مزین ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ یہ زمرد سے مزین اس انگوٹھی کا استعمال بھی علامتی طور پر ہی کیا گیاکیونکہ ملالہ کا تعلق سوات سے ہے. اور بھارت اور پاکستان میں دنیا کا بہترین زمرد پایا جاتا ہے، ایسا زمرد یہاں کے علاوہ پوری دنیا میں کہیں دستیاب نہیں ہوتا۔

شارٹ فلم Stranger at the Gate کی ایگیٹیو پروڈیوسر کی حیثیت سے ملالہ یوسف زئی نے آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں اپنا ڈیبیو کیا۔ ان کی یہ شارٹ فلم کو بہترین ڈاکیومنٹری کے طور پر اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کا ڈیبیو سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts