ملالہ نے ٹک ٹوک جوائن کرلیا،اب گل مکئی بھی ویڈیوز بنائے گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

malala yousufzai

نیویارک: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی عرف گل مکئی نے بھی ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹوک میں اکاؤنٹ بنالیا، اپنی پہلی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔

گل مکئی کے نام سے شہرت پانے والی ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاید آپ میں سے کچھ مجھے پہلے سے ہی جانتے ہوں، شاید آپ نے اقوام متحدہ کی تقریر سنی ہو یا میری کتاب پڑھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شاید آپ میں سے کچھ مجھے ابھی تک نہیں جانتے ہیں لہٰذا میں اپنا تعارف کروادوں گی۔

اپنی پہلے ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹوک کوہائے کہتے ہوئے بتایا کہ میری پسندیدہ چیزیں جوتے ، مزاح اور کتابیں پڑھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ملالہ یوسف زئی ہے۔ میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کی کارکن ہوں۔

مزید پڑھیں:دُنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں سے ایک ملالہ یوسف زئی کی زندگی

انہوں نے بتایا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے حالیہ گریجویٹ ہوں ، مجھے جوتے ، کامیڈی ، کتابیں پڑھنا پسند ہے اور میں دنیا بھر کی تمام لڑکیوں کے لئے محفوظ تعلیم کے لئے مہم چلانے کے علاوہ وکالت بھی کرتی ہوں۔ مزید یہ کہ ملالہ نے اپنے مداحوں اور ناظرین کو ملالہ فنڈمیں عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

Related Posts