ملائکہ اروڑا کی بیٹے کے ساتھ تعطیلات کی دوران بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Malaika Arora is once again facing intense online backlash after sharing bikini photos from her vacation with son Arhaan
ONLINE

بھارتی ماڈل و اداکارہ ملائکہ اروڑا اٹلی کے مشہور سیاحتی مقام ٹسکنی میں اپنی تعطیلات کے دوران ایک بولڈ لباس، یعنی گہرے گلابی رنگ کی بکنی میں تصاویر شیئر کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

یہ تصاویر نہ صرف وائرل ہو گئیں بلکہ ان کے ساتھ عوامی ردعمل کا طوفان بھی اُمڈ آیا۔ ملائکہ اپنے بیٹے ارہان کے ساتھ چھٹیاں منا رہی تھیں مگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ ایک ماں کے لیے اس قسم کی نمائش مناسب ہے یا نہیں۔

کچھ نے اسے غیراخلاقی اور نامناسب قرار دیا، جبکہ چند افراد نے انہیں عمر کے لحاظ سے شرم و حیا کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

 

دوسری طرف ملائکہ کے مداحوں نے ان کے اعتماد، فٹنس اور بے باک انداز کو سراہتے ہوئے انہیں ’’خواتین کی خودمختاری کی علامت‘‘ قرار دیا۔

ملائکہ نے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ان کا انداز ہمیشہ سے روایت شکنی اور خود اظہاریت کا مظہر رہا ہے۔

Related Posts