فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ ایل جی بی ٹی کیو ہیں: ماریہ بی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Majority of men in fashion industry are LGBTQ: Maria B

پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ ایل جی بی ٹی کیو ہیں۔

فیشن ڈیزائنر نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں فیشن انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ماریہ بی نے دلیل دی کہ اس موضوع کو چھوٹا یا غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے کبھی ایل جی بی ٹی کیو یا ٹرانس جینڈر لوگوں کے بارے میں بات نہیں کی تھی، کیونکہ ایسے افراد پہلے اپنی شناخت یا گھروں تک محدود تھے۔

 

فیشن ڈیزائنر نے دعویٰ کیا کہ فیشن انڈسٹری میں 80 فیصد مرد ایل جی بی ٹی کیو ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ماریہ بی نے ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہو۔ ڈیزائنر نے ایک بار پہلے بھی پاکستان بھر میں جوائے لینڈ کی اسکریننگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts