مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی
مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی

کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مصالحوں کی طرح ہوگی۔مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے بھرپور جوابات دیئے۔

مہوش حیات کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟۔ا س پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری سوانح حیات پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مصالحوں کی طرح ہوگی۔

https://www.instagram.com/p/CFza1LNFU1O/

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اُتار چڑھاؤ ہوگا اور انشائاللہ فن اور طنزو مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی۔اس جواب کو سن کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

Related Posts