ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھادیا۔محمود مولوی

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
این اے 245، کراچی میں ضمنی انتخاب آج، محمود مولوی اور ایم کیو ایم میں کڑا مقابلہ
این اے 245، کراچی میں ضمنی انتخاب آج، محمود مولوی اور ایم کیو ایم میں کڑا مقابلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل کا اظہا رکرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر نے عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے کہا کہ ایک طرف مسلمان ہمسائے ایران سے دوستی کے دعوے اور دوسری طرف ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر خوشی کا اظہار، یہ امریکا نوازی کی بدترین مثال ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ سائفر جھوٹ ہے اور عوام کو بہکانے کیلئے حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھادیا ہے۔

صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے کہا کہ عمران خان ٹرمپ اور امریکہ کے حامی تھے، پھر بھی انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پوری قوم کو دھوکہ دیا اور پاکستان کی سفارتی تباہی کا باعث بنے۔کیا چیئرمین پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے خلاف کوئی ایکشن لیں گے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان نے  ایرانی جنرل قاسم سلیمانی  کی شہادت پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایرانی جنرل کو 3 جنوری 2020 کے روز امریکا نے ڈرون حملے میں بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شہید کردیا تھا۔