ماہرہ کی نئی فلم کا ٹریلرہزاروں مداحوں نے دیکھ لیا، پرنس چارمنگ کل ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ کی نئی فلم کا ٹریلرہزاروں مداحوں نے دیکھ لیا، پرنس چارمنگ کل ریلیز ہوگی
ماہرہ کی نئی فلم کا ٹریلرہزاروں مداحوں نے دیکھ لیا، پرنس چارمنگ کل ریلیز ہوگی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی مختصر فلم پرنس چارمنگ کا ٹریلر یو ٹیوب پر ہزاروں مداحوں نے دیکھ لیاجو کل ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب پر گزشتہ روز ریلیز کیے گئے ماہرہ خان کی مختصر فلم پرنس چارمنگ کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر 43ہزار کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں جس میں ماہرہ زاہد احمد کے ہمراہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

شہریار منور صدیقی کی ہدایات میں تیار ہونے والی مختصر فلم پرنس چارمنگ میں زاہد احمد اور ماہرہ خان بالترتیب اکبر اور شہرزاد کے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ یو ٹیوب پر 1000کے قریب سوشل میڈیا صارفین ٹریلر پسند کرچکے ہیں۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی نئی مختصر فلم پرنس چارمنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکار ہم اپنے ہدایتکاروں اور ناظرین کیلئے کام کرتے ہیں تاہم کبھی کبھی ہم اپنی مرضی بھی کرجاتے ہیں جس کی ایک حد ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار ہم ڈائریکٹر کو اپنی ذات تک رسائی کی اجازت دے دیتے ہیں جو خوفناک ہے تاہم اس سے آزادی بھی مل جاتی ہے۔ میں نے شہریار کے ویژن پر سر تسلیم خم کیا جس پر مجھے ذرا بھی مایوسی نہیں ہوئی بلکہ فخر ہے کہ میں نے پرنس چارمنگ کیلئے اداکاری کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شو میں شوہر کے کپڑے پہن کر آنے کا الزام، ندا یاسر تنقید کا نشانہ بن گئیں

Related Posts