پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 36برس کی ہو گئیں، مداحوں کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 36برس کی ہو گئیں، مداحوں کی مبارکباد
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 36برس کی ہو گئیں، مداحوں کی مبارکباد

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لی ہیں، جس پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان پاکستان میں پر کشش چہرہ بھی کہلائیں۔

اداکارہ ماہرہ خان سن 1982ء میں 21 دسمبر کے روز پیدا ہوئیں جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور وی جے کے طور پر بھی شہرت پائی۔

ہم سفر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے فلمی دنیا میں بھی مختلف کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی فلمیں بول، بن روئے اور رئیس عوام میں مقبول رہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا جس کے بعد ماہرہ خان نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا۔

 شوبز انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک فنکار کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 8 روز قبل اپنے مداحوں کو خود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

Related Posts