پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 38 روپے 97 پیسے اضافہ کیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے کردی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ اگست کے ماہ کے لئے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر تھی جبکہ ستمبر کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نگران حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 18 روپے 44 پیسے بڑھا دیئے گئے ہیں، جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کا جن بے قابو، چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آتے ہی اشیائے خورونش کی قیمتیں بھی مزید بڑھا دی گئی ہیں۔

Related Posts