ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ”ایل پی جی پالیسی 2021ء“ کو مسترد کردیا، جبکہ 31 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایل پی جی پالیسی 2021ء پر اتوار کے روز ایک اہم اجلاس وزارت پٹرولیم میں طلب کیا گیا۔

اجلاس میں ایل پی جی ڈیلر ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کا ڈرافٹ فریقین کو نہیں دیا گیا اور فریقین کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی مرتب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں صارفین کے تحفظ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیف فاؤنڈر عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی 2021ء پالیسی میں صارفین کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا، پالیسی میں ناقص سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا ذکر نہیں ہے، پاکستان میں ناقص سلنڈر بنانے والے 600 کارخانے کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا کو ماہانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی درآمد کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جارہا ہے جبکہ مجوزہ پالیسی درآمدات کی مقدار کو محدود کرے گی۔

مزید پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کیلئے خوشخبری، رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس معاف

اور ایل پی جی پروڈیوسرز کو منافع بخش بنانے کی اجازت دے گی، اوگرا صرف پری کوالیفائی کمپنیوں کو ملک میں طلب کو پورا کرنے کے لیے ضروری مقدار میں ایل پی جی درآمد کرنے کی اجازت دے گی۔

Related Posts