اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران سیمنٹ کی صنعت نے معیشت کی بحالی میں نمایاں رہی، حکومت کنسٹرکشن کی صنعت سے مکمل تعاون کرتی رہے گی۔
سیمنٹ کی قیمتیں کم ہونے سے تعمیراتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔وزیر خزانہ شوکت ترین سے سیمنٹ مینوفیکچررز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور سیکرٹریز خزانہ و صنعت سمیت دیگر شریک ہوئے۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے سیمنٹ کی موجودہ قیمتوں پر بریفنگ دی،کورونا وباء سے پہلے کے تین سالوں میں سیمنٹ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ کنسٹرکشن کی صنعت میں سیمنٹ انڈسٹری مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران سیمنٹ کی صنعت نے معیشت کی بحالی میں نمایاں رہی، حکومت کنسٹرکشن کی صنعت سے مکمل تعاون کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں: انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 165روپے کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا