محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: بھارتی خاتون اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا تعلق کسی خاص سرحد سے ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ حال میں بھی ہوا بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی انجو نامی اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا پہنچ گئی۔

ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، وہ اب پاکستان میں ہے اور نصر اللہ کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انجو شادی شادہ ہے اور وہ نصر اللہ سے ملنے کے لئے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے، یہ ایک ماہ میں سرحد پار محبت کا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل جون میں سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون اپنے پب جی دوست سچن سے ملنے کیلئے غیرقانونی طور پر بھارت پہنچی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہے، اس نے اپنے محبوب سچن کی خاطر اپنا مذہب بھی تبدیل کرلیا ہے۔

Related Posts