مرکزی مسلم لیگ کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی، بھارت کیخلاف لڑنے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرکا نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا، فوٹو مرکزی مسلم لیگ

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ انڈیا نے حملہ کرکے پہل کر دی اب اس کا بار بار جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان زندہ باد ریلی ملینیم مال سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی صدر فیصل ندیم اور صدر کراچی احمد ندیم اعوان نے کی۔ ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

ریلی کے شرکا اسٹیڈیم روڈ، یونیورسٹی روڈ، مزار قائد اور صدر سے ہوتے ہوئےکراچی پریس کلب پہنچنے۔ پریس کلب کے باہر شرکا سے صوبائی صدر فیصل ندیم،کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

فیصل ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلگام واقعہ انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن تھا۔ پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر پاکستان کو نشانہ بنایا گیا۔ انڈیا کی حکومت انتہا پسند حکومت ہے۔ انتخابات میں ووٹ لینے کے لیے بی جے پی کو حملے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اس خطے کو جنگ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ انڈیا نے حملہ کرکے پہل کر دی اب اس کا بار بار جواب دیا جائے گا۔ پاکستان میں انڈیا نے دہشت گردی کروائی۔ انڈیا کو اس حملے کا لازمی جواب دیا جائے گا۔

فیصل ندیم نے کہا کہ انڈیا نے موقع فراہم کیا اب بڑے قرض اتارے جائیں گے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا حساب لیا جائے گا۔بھارت اکھنڈ نہیں بلکہ کھنڈ بھارت ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ انڈیا کے ٹکڑے کردیے جائیں۔ بنگلہ دیش میں بھی انڈیا کو شکست ہوچکی ہے۔ جنگ بھارت نے شروع کی اور اس کا انجام پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگایا گیا۔ انڈیا کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔ انڈیا نے اپنی خواہش پر پاکستان پر حملہ کیا،اب اس جنگ کا اختتام پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لیں گے۔ 2019 میں بھی بھارت نے بزدلی دکھائی تھی۔ جنگ حوصلے سے لڑی جاتی ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

پاکستان ائیر فورس نے جنگ کا نقشہ بدل دیا ہے۔ہم سب اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ہم ہر صورت بھارت سے بدلہ لیں گے۔

Related Posts