بلوچستان میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کوئٹہ:بلوچستان کی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ کے اعلان کے مطابق تمام مارکیٹس، آٹو رپیئر ورکشاپس اور حجام کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے اوقاتِ کار 3 بجے صبح سے لے کر 5 بجے شام تک رکھے گئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے  مطابق شام 5 بجے کے بعد کسی کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی تاہم دودھ کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، بلڈ بینکس، درزی کی دکانیں اور تندور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ اور ہوٹل اپنے گاہکوں کو کھانا سرو نہیں کرسکیں گے، تاہم انہیں 24 گھنٹے ڈلیوری سروس مہیا کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے تاہم عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر) کی پیروی کریں جس کے تحت مختلف ہدایات پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس اوپیز کے تحت مارکیٹ میں آنے والے گاہک ماسک اور دستانے پہنیں گے اور یہی اصول دکانوں پر کام کرنے والے کارکنان پر بھی نافذ کیا گیا ہے۔ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی ضروری قرار دیا گیا۔ 

Related Posts