سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید 2ہفتے کی توسیع، شادی ہالز اور سیاحتی مراکز بند

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Sindh mulls curbs as coronavirus positivity rate reaches 8.9pc in Karachi

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی، شادی ہالز اور سیاحتی مراکز بدستور بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے نافذ العمل پابندیوں میں 14 روز کی مزید توسیع کردی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مرادعلی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، ماہرینِ طب، پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ 15 سے 21 مئی تک کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13.97فیصد رہی۔

بریفننگ کے دوران سیکریٹری صحت نے بتایا کہ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.83 فیصد جبکہ باقی اضلاع میں 5.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 15 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

ضلع وسطی میں 13، ملیر اور ضلع غربی میں 10 جبکہ حیدر آباد اور سکھر میں بالترتیب 11 اور 8 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 30 روز میں کورونا کے 213 مریض انتقال کر گئے، 164 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 26 مریض گھروں میں جاں بحق ہوئے۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں 19 مئی کے روز 2 ہزار 76 جبکہ 21 مئی کے روز 2 ہزار 136 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو مزید 2 ہفتے تک توسیع دے دی گئی۔

لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تحت صوبے بھر میں سی ویو، ہاکس بے اور دیگر تفریحی مقامات اور سیاحتی مراکز مزید 2 ہفتوں تک بند رہیں گے، واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے جبکہ دکانیں پیر سے ایس او پیز کے تحت شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی جس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوگا۔اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ کورونا صورتحال بہتر ہونے پر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آبی قلت، کیاپاکستان پانی کیلئے جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے؟

Related Posts