مقامی موبائل فونز کی پیداوار 2023میں 10.87 ملین یونٹ تک پہنچ گئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مقامی موبائل فونز کی پیداوار 2023میں 10.87 ملین یونٹ تک پہنچ گئی
مقامی موبائل فونز کی پیداوار 2023میں 10.87 ملین یونٹ تک پہنچ گئی

پاکستان کی مقامی موبائل انڈسٹری میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی  ہے کیونکہ کمپنیوں نے 2023 کے پہلے آٹھ مہینوں (جنوری تا اگست) کے دوران تقریباً 10.87 ملین موبائل فونز اور سمارٹ ڈیوائسز تیار کیں۔

مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے سال 2022 کے دوران 21.94 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار/اسمبل کیے تھے جن کی تعداد 2021 میں 24.66 ملین تھی، جس کی وجہ لیٹرز آف کریڈٹ (LCs) کو کھولنے پر پابندی کی وجہ سے درآمدات میں مسائل کا سامنا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے کہا ہے کہ سال 2022 کے دوران تقریباً 21.94 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے گئے۔

مقامی طور پر تیار/اسمبل کیے گئے 10.87 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 7.62 ملین 2G اور 3.04 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں حیران کن طور پر 76 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts