کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 24 اضلاع میں 63نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
سندھ بلدیاتی الیکشن، 15 اضلاع میں ری پولنگ
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 27 امیدواروں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ کراچی میں بھی یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 11نشستوں پر انتخاب کا عمل جاری ہے۔
کراچی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کو 100 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ کونسل میں جماعتِ اسلامی کی 82 جبکہ پی ٹی آئی کی 42 نشستیں ہیں۔
آج ہونے والی پولنگ کیلئے 292 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 157کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں صوبے کے 15 اضلاع میں ری پولنگ کی گئی۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
کم و بیش 2ماہ قبل 26مارچ کو سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ 24 یونین کونسلز میں ہعئی۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ منعقد کی گئی تھی۔