کراچی میں بارش، جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ، کئی علاقوں میں پانی جمع
شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ، کئی علاقوں میں پانی جمع

کراچی میں موسلا دھار بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جس سے آمدورفت میں مسائل کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کا پانی آج بھی سڑکوں پر جمع ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث تعلیمی اداروں اور دفاتر کا رخ کرنے والوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر، سعود آباد، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

بارش کے باعث کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غریب آباد کا ایک ٹریک مکمل طور پر زیرِ آب ہے۔ شریف آباد سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ کورنگی، قائد آباد، لانڈھی اور قیوم آباد کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ مادام پل کے نیچے واقع شاہراہ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔بارش کا پانی جمع ہونے سے کالا بورڈ، تبت سینٹر چوک، نیپا اور حسن اسکوئر پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری، سڑکیں تالاب بن گئیں

Related Posts