ادویات، دودھ، گوشت اور ۔۔ یکم جولائی سے مہنگی ہونے والی اشیاء کی فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

List of items becoming more expensive from July 1st

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعہ کو قومی اسمبلی سے ترمیم شدہ فنانس بل کی منظوری کے بعد گوشت، موبائل فون، پیک شدہ دودھ اور ادویات سمیت کئی اشیا مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
بھاری ٹیکس بل کی منظوری مختلف شعبوں میں قیمتوں میں نمایاں اضافے کا باعث بنے گی جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی براہ راست متاثر ہوگی۔

گوشت: مرغی، گائے کے گوشت اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
امپورٹڈ موبائل فونز: 500 ڈالر سے کم کے امپورٹڈ موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونزپر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔
پیک شدہ دودھ: پیک شدہ دودھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔
ادویات: نزلہ اور زکام جیسی عام بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی مہنگی ہونگی۔
جانوروں کی خوراک: جانوروں کی خوراک، پولٹری فیڈ، مویشیوں کی خوراک اور سورج مکھی کے بیجوں اور کینولا کے بیجوں سے بنی خوراک پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات: حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو 80 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردیا ہے جو کہ موجودہ 60 روپے فی لیٹر کی شرح سے اب بھی 10 روپے زیادہ ہے۔
انجن آئل: انجن آئل پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر بنیادی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔

Related Posts