شہر قائد پر بادلوں کا راج! کراچی سمیت کئی شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Light to moderate rain predicted in Karachi
ONLINE

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس وقت شہر کا موسم نم اور مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوب مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور فضا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ آئندہ بارہ گھنٹوں میں کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار کے علاقے، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، اور جنوبی سندھ میں بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح مختلف شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں 28، لاہور اور کراچی میں 29، پشاور میں 30، کوئٹہ میں 22، گلگت میں 24، مری میں 17 اور مظفرآباد میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ۔

اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی جزوی ابر آلود موسم اور کہیں کہیں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں درجہ حرارت 20، جموں میں 27، اننت ناگ میں 19 اور شوپیاں میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس مرحلے سے نہ صرف گرمی میں کمی آئے گی بلکہ مختلف علاقوں میں کسانوں کو بھی فصلوں کے لیے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

Related Posts