ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: عدالت نے تحریکِ انصاف رہنما خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے  2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں ریمارکس دئیے گئے کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹوئٹ کی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی اور معذرت بھی کی جبکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔

بلے کے نشان پر فیصلے کی استدعا، پی ٹی آئی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے۔2 رکنی بینچ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا کام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ استغاثہ خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس میں آگ لگانے کا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ 

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ خدیجہ شاہ 25 مئی سے گرفتار ہے اور تاحال مقدمات کا ٹرائل شروع نہیں ہوا، لاہور ہائیکورٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرتی ہے جبکہ عسکری ٹاور کیس میں گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

فیصلے میں عدالت نے عسکری ٹاور کیس میں بھی خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید خدیجہ شاہ پی ٹی آئی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ معروف فیشن ڈیزائنر کے طور پر بھی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔

Related Posts