آؤ تمہیں چائے پلادوں، آفریدی نے شیکھر دھون کو کرارا جواب

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آفریدی کی ایکس پر سابق بھارتی کرکٹر کیساتھ زبردست جھڑپ، فوٹو ٹائمز آف انڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کو چائے کی دعوت دے دی۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائے کا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائے کی پیشکش کی۔

آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں، شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو فنٹاسٹک ٹی یاد دلادی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کو چھوڑو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔ شاہد آفریدی نے اس کے ساتھ  #FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔

اس سے قبل ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا، بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار  ٹھہرنا افسوسناک ہے۔

Related Posts