ہالینڈ کے معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، انسٹاگرام پر پیغام

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہالینڈ کے معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، انسٹاگرام پر پیغام
ہالینڈ کے معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، انسٹاگرام پر پیغام

ہالینڈ کے معروف فٹ بالر کلائیڈ سیڈ ورف نے اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا، جس کا اعلان فٹ بالر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ فٹبالر نے قبول اسلام کی اطلاع اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تاہم سیڈورف نے کہا کہ وہ اپنا نام تبدیل نہیں کریں گے۔

فٹ بالر نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے پر دنیا بھرسے ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

سیڈورف نے انسٹاگرام پوسٹ پر اعتراف کیا کہ اسلام سے متعلق آگاہی میری ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے دی اور اب میں دنیا بھر کی مسلمان برادری میں شامل ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور نا ہی کروں گا، میں اسے ایسے ہی رہنے دوں گا کیونکہ میرے والدین نے میرے لیے کلیرنس نام کا انتخاب کیا تھا۔

مزید برآں فٹ بالر کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ میں سیڈ ورف کے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا چوتھا روز، میچ تاخیر کا شکار

خیال رہے کہ سیڈ ورف چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹرافی جیتنے والے واحد فٹبالر ہیں۔

انہوں نے اے سی ملان، ریال میڈرڈ اور ایجیکس کے ساتھ کھیل کر ٹرافی جیتی، وہ انٹر میلان، بوٹافوگو اور سیمپوڈریا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Related Posts