پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت مستقل وکلا فورم تشکیل دے دیا گیا۔ وکلا فورم سے عوام کواپنے حقوق کی حفاظت میں قانونی مدد ملے گی۔
وکلا فورم کے تحت علاقوں میں لیگل ایڈ کمیٹیاں بناکر عوام کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ وکلا فورم کراچی کی ذمہ داری ایڈووکیٹ چوہدری محمد مدثر کو دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف پشاور سے دھرنے شروع کرنے کا اعلان
اس بات کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وکلا میٹ اپ کے دوران کیا گیا۔ وکلاء میٹ اپ میں پاک لائرز فورم پاکستان کے صدر رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےعوام کی قانونی خدمات کو بہتر بنانے کے وکلا فورم تشکیل دیا گیاہے۔
وکلا فورم سے کراچی کے عوام کو ان کے قانونی مسائل کا حل تلاش کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ وکلا کے اس فورم کا تشکیل دینا عوام کوایک نئی امید فراہم کرے گا کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے قانونی جنگ کر سکیں۔