مسجد حرام میں انتظامی امور کو تیز تر بنانے کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد حرام میں انتظامی امور کو تیز تر بنانے کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز
مسجد حرام میں انتظامی امور کو تیز تر بنانے کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز

مکہ مکرمہ:مسجد حرام کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرم مکی میں خدمات سے متعلق تمام تر اطلاعات کی وصولی کے واسطے ایک واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برقی اطلاعات کے لیے واٹس ایپ سروس کا مقصد تمام تر قابل توجہ امور کی تیز تر وصولی اور ان کے حل کے واسطے فوری اقدامات کرنا ہے۔

ساتھ ہی زمینی ڈیجیٹل سروس پر مکمل کنٹرول ہے تا کہ مسجد حرام اور اس کی حدود کے اندر پیش کی جانے والی انتظامی خدمات اور کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

حرم مکی کا رخ کرنے والوں کے استفسارات اور دیگر اطلاعات کی وصولی ٹیلی فون نمبر (1966) کے علاوہ زمینی نگرانی کی اسکرینوں، وائرلیس مشینوں اور تربیت یافتہ انتظامی عملے کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچا دیا جاتا ہے تا کہ ان کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts