آج جمعرات 17 جولائی 2025کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Latest gold prices in Pakistan today-17 July 2025
FILE PHOTO

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات 17 جولائی 2025 کو ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں جو سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہیں گی۔ ان قیمتوں میں اس کے بعد ممکنہ رد و بدل کا امکان ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 356000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 305212 روپے طے کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کے کاروباری سیشن میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ بدھ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد 356000 روپے پر آ گئی جو اس سے پہلے 359000 روپے پر فروخت ہو رہی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 305212 روپے مقرر ہوئی، جو اس سے قبل 307784 روپے تھی۔

22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2358 روپے کم ہو کر 279787 روپے ہو گئی، جو اس سے پہلے 282145 روپے تھی۔

چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 4014 روپے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3441 روپے برقرار رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کم ہو کر 3335 ڈالر ہو گیا، جو پہلے 3365 ڈالر تھا۔ دوسری جانب چاندی کی عالمی قیمت 38.30 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

Related Posts