مہنگا ہونے سے پہلے خرید لو! پاکستان میں سونا کتنا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Latest gold prices in Pakistan today
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان بھر میں اتوار 29 جون 2025 کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، آج سہ پہر آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کریگی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہے۔

اتوار کے روز کاروباری تعطیل کے باعث ان قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ نرخ پیر 30 جون 2025 کی سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گے۔ اس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی کا اثر تھا۔

ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نرخ 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر آ گئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہو گئی۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 1256 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 601 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 امریکی ڈالر کمی کے بعد 3274 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمتیں مقامی و عالمی منڈی میں بدستور مستحکم رہیں۔

Related Posts