ڈیلرز کی ہڑتال، ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند، شہریوں کو مشکلات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Large number of petrol pumps are closed across the country as dealers observing strike

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی بجٹ میں لگائے گئے ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کال پر پیٹرولیم ڈیلرز منقسم ہونے کے باعث ملک بھر کے پیٹرول پمپس آج جزوی ہڑتال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں جمعہ کی صبح بڑی تعداد میں پٹرول پمپ بند رہے تاہم کچھ اب بھی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، جن میں یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل پرکچھ پمپ شامل ہیں۔

لاہور کے فیول اسٹیشنوں نے ہڑتال نہیں کی کیونکہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے باوجود وہ پیٹرول پمپ بند نہیں کریں گے۔

لودھراں میں پٹرول پمپ مالکان نے بھی ہڑتال سے خود کو الگ کرتے ہوئے شہر بھر میں ایندھن کی فروخت جاری رکھی۔ملک کے دیگر حصوں میں کچھ پمپ بند ہیں اور کچھ کھلے ہیں۔

دریں اثنا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی کافی دستیابی کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے اور انہیں کھلا رکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئل کے دفتر میں پٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کے دوران ایندھن کی سپلائی کی پوزیشن اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا تھا۔ اوگرا صورتحال کی نگرانی اور تدارک کے لیے اپنی مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی متحرک کرے گا۔

Related Posts