قبضہ مافیا نے شہر اقتدار میں پنجے گاڑھ لئے، دن دیہاڑے زمنیوں پر قبضے شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Land mafia tries to occupy land in Islamabad

اسلام آباد :قبضہ مافیا نے شہر اقتدار میں پنجے گاڑھ لئے ،دن دیہاڑے زمنیوں پر قبضے شروع، سہالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، ایک ملزم پکڑا گیا۔

اسلام آباد تھانہ سہالہ کی حدود دھمیال سہالہ کے رہائشی نثار احمد نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری آبائی اراضی سلسلہ نمبر 650 واقعہ تحصیل و ضلع اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مورخہ14 نومبر کودن تقریباً دو بجے میں نے دیکھا کہ چوہدری عثمان عرف مانو مسلح کلاشنکوف اور اس کے ساتھ عبدالخالق ڈرائیور اور ان کے ساتھ دس گن مین جو کہ اسلحہ سے لیس تھے ہماری مذکورہ راضی پر ناجائز قبضہ کر رہے تھے ۔

میں نے جب ان لوگوں کو منع کیا تو چوہدری عثمان مانونے اپنے گارڈز کو للکارا کہ اس کو جان سے مار دوں یہیں ،یہ زندہ واپس نہ جانے پائے اور مجھے پر ان لوگوں نے کلاشنکوف تان لی اور کہا یہاں سے واپس چلے جاؤ ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شور کرنے پر میرا بیٹا حسن نثار اور اس کے دوست موقع پر آگئے اورمجھے ان لوگوں سے بچایا ۔قبضہ مافیا نے میرے بیٹے حسن نثار پر تشدد کیا اور موقع پر ویڈیو بنانے پر میرے بیٹے سے زبردستی موبائل چھیننے کی کوشش کی ۔

اس دوران ہم نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی اورپولیس موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھ کر قبضہ مافیا کے افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع سے عبدالخالق کو گرفتار کرلیا ۔

ان لوگوں کا تعلق قبضہ مافیا سے ہے جس کا سرغنہ بد نام زمانہ چوہدری جاوید اختر عرف نائیک جاوید ہے اورچوہدری عثمان عرف مانو چوہدری جاوید عرف نائیک کا حقیقی بھانجا ہے جس کی ایما پر یہ مافیا لوگوں کی اراضی پر اسلحہ کے زور پر ناجائز قبضہ کرتا ہے ۔

نثار احمد نے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری اراضی پر اسلحہ کے زور پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، میرے بیٹے پر تشدد کیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں طلبہ نے پڑھنا چھوڑ دیا، اسکول ، کالجز کھلے رہنے چاہئیں، شاہد علی

میں نے پولیس کو درخواست دے دی ہے کہ ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts