متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی، شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم جاری
شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم جاری

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے زیرِ استعمال لال حویلی کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بھاری نفری کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ رشید کے زیرِ استعمال لال حویلی کو سیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پارٹی قائد کی آواز100دن میں نگر نگر پہنچ گئی، مریم نواز

متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ لال حویلی واگزار کرانے کیلئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے آپریشبن مکمل کیا اور لال حویلی کے مرکزی دروازے سیل کردئیے۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا دفتر بھی سیل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے کارروائی کے دوران سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی کے مرکزی ہال کو جانے والا راستہ بھی مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

لال حویلی واگزار کرانے کے آپریشن کیلئے شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی کی جائیداد اور سیاسی بیٹھک سمیت 7 یونٹس سیل کردئیے گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کے مرکزی دروازے کو بھی مقفل کردیا ہے۔

آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس، پولیس اور ایف آئی اے سے معاونت حاصل کی گئی۔ لال حویلی کی رجسٹری جعلی نہیں تھی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا لال حویلی کو واگزار کرانے والے آپریشن کے متعلق کہنا تھا کہ لال حویلی کی رجسٹری کو کارروائی کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ شیخ رشید قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے اپیل کرسکتے ہیں۔ 

 

Related Posts