پاکستان سپر لیگ 7، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ 7، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ آج ہوگا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے دوران ٹورنامنٹ کا 27واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے مابین آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قلندرز اور یونائٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لاہور اور اسلام آباد کے مابین ہونے والا میچ آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر مختلف ٹی وی چینلز سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق ٹیسٹ کپتان کی 37ویں سالگرہ، پی سی بی کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بیٹنگ آل راؤنڈر شاداب خان اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان ہیں۔ دونوں کپتانوں کے مابین ٹاس آج شام 7 بجے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز دوسری جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز نے 7 میچز میں سے 5 جیت کر 10 جبکہ اسلام آباد نے 8 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

کراچی کنگز پہلے ہی پی ایس ایل 7 سے باہر ہوچکی ہے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن سب سے خراب ہے جس نے 9 میچز کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پوزیشن سب سے مضبوط ہے جس نے 9 میچز کھیل کر 8 میں کامیابی حاصل کی اور 16 پوائنٹس حاصل کرکے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔ دیگر ٹیمیں بھی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

Related Posts