پولیس کی جانب سے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے اور سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لاہور شہر کے مصری شاہ تھانے میں علاقے کی ایک ماں نے بیٹے کی بد تمیزی اور نافرمانی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ لے آئی۔
اس موقع پر ایس ایچ او مصری شاہ نے بہترین اقدام کرتے ہوئے ماں اور بیٹے کے درمیان گفتگو کروائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔
ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اپنے بیٹے کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کردی۔
خاتون نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر مصری شاہ پولیس کی جانب سے بیٹے کو سمجھایا گیا اور ماں سے معافی مانگنے پر بیٹے کو چھوڑ دیا گیا۔