لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
Thnx @ccpolahore pic.twitter.com/aX8ov213Vo
— Asif Mehmood (@AsefMehmood) January 20, 2023
تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے موقف اپنایا ہے کہ میری بیٹی کی کلاس فیلو جنت ملک نشے کا شوق رکھتی ہے، جس کی نشے دوران ویڈیو بناکر میری بیٹی نے اس کے والد کو بھیج دی، ویڈیو بھیجنے کی پاداش میں جنت نے بہن اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی پر تشدد کیا اور ویڈیو بناتی رہی۔
ایف آئی آر کے مطابق باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی۔ بچی کو بالوں سے پکڑا، چُھریوں کے وار کیے، زمین پر گرا دیا اور ٹھوکریں ماری گئیں۔
میری بیٹی پر تشدد کی ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی کی گئی، ملزمہ جنت ملک میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور کے نجی سکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، تشددکانشانہ بننے والی لڑکی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی پر اس کی کلاس فیلوز نے تشدد کیا جو نشہ کرتی ہیں، ان کی بیٹی نے ایک لڑکی کے نشہ کرنے کی ویڈیو بنا کراسکے والد کو سینڈ کی تھی#viral #Girlfights #Lahore pic.twitter.com/Qm9sW0wytv
— Asif Mehmood (@AsefMehmood) January 20, 2023
جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملا کر قاتلانہ حملہ کیا جبکہ بیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد کرتیں رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں منشیات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے، مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔