امریکی انتخابات خلا میں منعقد، ناسا کی خاتون خلا باز نے ووٹ کاسٹ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
امریکی انتخابات خلا میں منعقد، ناسا کی خاتون خلا باز نے ووٹ کاسٹ کردیا
امریکی انتخابات خلا میں منعقد، ناسا کی خاتون خلا باز نے ووٹ کاسٹ کردیا

امریکی صدارتی انتخابات میں ارلی ووٹنگ کے دوران ناسا کی خاتون خلا باز کیٹ روبنز نے اپنا ووٹ خلائی اسٹیشن سے ہی کاسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیٹ روبنز نامی امریکی خلاء باز خاتون نے ووٹنگ بوتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے رواں ماہ اپنا ووٹ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے قائم کردہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ہی کاسٹ کیا۔

کیٹ روبنز کیلئے یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب انہوں نے خلاء سے ووٹ کاسٹ کیا ہو بلکہ وہ ایک بار پہلے بھی ایسا کرچکی ہیں۔ سن 2016ء میں بھی انہوں نے خلاء سے ہی ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا تھا۔

قانونی اعتبار سے امریکا میں 1997ء سے خلاء سے ووٹنگ ممکن ہے جب خلاء سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے عمل کو ٹیکساس میں منظور کیے گئے بل کی مدد سے آئینی حیثیت دی گئی جس کے بعد بہت سے خلاء باز یہ شہری فریضہ خلاء سے ہی سرانجام دے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکی ادارے ناسا کا 28 ارب ڈالر کی لاگت سے چاند پر واپسی کا فیصلہ

Related Posts