برطانیہ میں تبدیلی آگئی، کنزرویٹو کوبدترین شکست، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Labour Party secures landslide victory in UK elections

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ میں ہونیوالے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی تیاری کرلی، کئیر اسٹارمر برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

لیبر پارٹی نے اب تک 650 نشستوں میں سے 362 نشستیں حاصل کی ہیں، یعنی سادہ اکثریت سے زیادہ جبکہ 140 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے 81 اور لبرل ڈیموکریٹک نے صرف 49 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

لیبر پارٹی کے رہنما ء کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، پوری لگن اور انتھک محنت عوام کو مسائل سے نکالیں گے جبکہ وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے رہنما ء کئیر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں تبدیلی متوقع تھی تاہم مجموعی طور پر نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مایوسی کا شکار برطانوی عوام نے بظاہر حمایت بائیں طرف منتقل کر دی ہے، فرانس کے برعکس جہاں میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ صرف کنزرویٹو ہی نہیں تھے جن کے ووٹ گرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کو صرف 10 نشستیں حاصل کرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی جو 2010 کے بعد سے اس کا بدترین مظاہرہ ہے۔

Related Posts