پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ، 4 پوائنٹس بڑھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 30 jan
psx 30 jan

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 4.81 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 903.51 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 100 انڈیکس آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیاتاہم کاروبار کا اختتام معمولی اضافے سے ہوا اور انڈیکس 4.81 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 903.51 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 46.54 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 346.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 11.81 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 123.53 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ چار روز سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی تھی ، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

Related Posts