اسٹاک مارکیٹ،796 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،796.48 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،796.48 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران 796.48 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44948.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں 1.74 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار 851 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 1540 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق حصص بازار میں جاری مندی کی سب سے بڑی وجہ مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ہے جس کے باعث سرمایہ کار کشمکش میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے معاشی پیکیج کی بحالی کے بعد مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاری، ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہوگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی تھی۔

Related Posts