خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم محرم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی کے کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل کی جائے گی۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں اس روز تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے  بند ہوں گے۔فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا،

فلکیاتی ماہرین کے اعلان کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں مختلف جلسے جلوس منعقد ہوں گے۔ مجالسِ عزاء ہوں گی اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت منایا جائے گا۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہونے ہیں جن میں یومِ عاشور کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

Related Posts