اعظم خان کے انتقال پر خیبر پختونخوا کابینہ تحلیل، نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان کے انتقال پر خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ہوگئی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے آئینی پوزیشن واضح کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال سے صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔ اگر وزیر اعلیٰ مستعفی یا برطرف ہوجائے تو کابینہ خودبخود تحلیل ہوجاتی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

بیان میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ محمد اعظم خان نے یکم جنوری 2023 کو نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھایا۔ جب تک اعظم خان کی جگہ نئے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوجائے، تمام اختیارات گورنر کو منتقل ہوگئے۔

سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا کہ صوبے کے تمام انتظامات فی الحال گورنر خیبر پختونخوا چلائیں گے۔ نئے وزیر اعلیٰ کیلئے سینیٹ کے قائدِ ایوان اور حزبِ اختلاف کی باہمی مشاورت ہوگی جس پر 7روز میں فیصلہ آئے گا۔

کنور دلشاد نے کہا کہ 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نئے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرے گی، تاہم اگر فیصلہ نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا فیصلہ کرے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال کر گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ کو طبیعت خراب ہونے کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا ، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

Related Posts