پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے
پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان جمعہ کو پشاور میں ایک تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان پشاور کے علاقے شگئی میں ایک اجتماع میں شریک تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور پولیس کاشف عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”محمود جان حملے میں محفوظ رہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک حملے کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔محمود جان 2018 میں جنرل نشست پر کے پی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور اسی سال ڈپٹی اسپیکر بنے۔

Related Posts