کورین گلوکارہ جیسو اور اداکار آہن بو ہیون نے اپنی راہیں جدا کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور کورین گلوکارہ جِیسو اور اداکار آہن بو ہیون نے 2 ماہ کی مختصر دوستی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مقامی کورین میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشہور کے پاپ بینڈ بلیک پنک کی ممبر جیسو اور کورین اداکار آہن بو ہیون نے دوستی کے صرف 2 ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

دونوں فنکاروں میں علیحدگی کی وجہ اُن کی مصروفیت بتائی گئی۔ بعدازاں اس خبر کی تصدیق گلوکارہ جیسو کی نیوز ایجنسی وائی جی انٹرٹینمنٹ نے بھی کردی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں دی ویک اینڈ کی بلیک پنک ممبر جینی سے ملاقات، گلے بھی لگایا

قبل ازیں 3 اگست کو ڈسپیچ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دونوں فنکاروں کی ڈیٹنگ کی اطلاع دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ دونوں ستارے رواں سال مئی سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، جس کی تصدیق دونوں ستاروں کی میڈیا ایجنسیز کی جانب سے بھی کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کورین بینڈ بلیک پنک کا شمار دنیا کے مشہور بینڈز میں ہوتا ہے، گروپ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جو کہ چار ممبر جِیسو، جینی، لیزا اور روز پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب کورین اداکار آہن بو ہیون کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں سی یو اِن مائے 19 لائف شامل ہے۔

Related Posts