کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنے ہی ملک کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا۔

ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔

ویرات کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں سر انجام دیا۔

ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی جانب سے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

Related Posts