لاہور: پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ڈیفنس فیز تھری میں بدھ کی صبح ایک موٹر سائیکل سوار کو پتنگ کی ڈور سے گلے پر زخم آنے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ واقعہ اس وقت ہوا جب صابر نامی شخص ایکس بلاک سے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔
پتنگ بازی کے اس خطرناک کھیل کے دوران زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
اب کوئی پتنگ اڑا کر تو دکھائے، حکومت کا ایسا اقدام کہ پتنگ بازوں کی نیندیں اڑ جائیں
یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پتنگ بازی کے شوقین افراد کی جانب سے پابندی کے باوجود اس خطرناک کھیل کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر سال پتنگ بازی کے دوران ہونے والے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے اس پر پابندی عائد کی تھی تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ تاہم اس کے باوجود، اس خطرناک کھیل کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، جو کئی لوگوں کے لیے زندگی کا خطرہ بن جاتا ہے۔