کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا گیت پیار نی فیر کرنا یو ٹیوب پر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا گیت پیار نی فیر کرنا یو ٹیوب پر ریلیز
کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا گیت پیار نی فیر کرنا یو ٹیوب پر ریلیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا نیا گیت پیار نی فیر کرنا یو ٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے جسے عوام کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

تفصیلات کے مطابق کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا گیت کشمیر بیٹس کے بینر تلے گزشتہ روز یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 500 سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالیہ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی باکس آفس پر کروڑوں کمانے میں کامیاب

گیت کو عوام کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی سند عطا کی جس کے یو ٹیوب پر لائیکس کی تعداد 1 ہزار 300 سے زائد ہے۔ شائقینِ موسیقی کا کہنا ہے کہ کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر نے بہت خوبصورت انداز سے گیت گایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و گلوکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے گیت کی ویڈیو سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گیت پیار نی فیر کرنا ریلیز کردیا گیا ہے جسے آپ یو ٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shuja haider (@theshujahaider)

دوسری جانب معروف گلوکار و نغمہ نگار شجاع حیدر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گانے کے متعلق دونوں گلوکاروں سے مزاحیہ گفتگو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ مختصر دورانیے کی ویڈیو میں کنزہ ہاشمی کو پنجابی بولتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 

Related Posts