نیوزی لینڈ کی کِم کاٹن مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائرکِم کاٹن نے مینز ٹی 20 انٹرنیشل کے مقابلےمیں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، جس میں انکے ہمراہ وین نائٹس بھی موجود تھے، اس مقابلے میں کیویز نے مہمان لنکن ٹائیگرز کو زیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر اعظم خان کا ردعمل

48 سالہ کاٹن نے اس سے قبل ہیملٹن میں سال 2020 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بطور ٹی وی امپائر فرائض نبھائے تھے۔

کِم کاٹن 2018 سے اب تک ویمنز کے 24 ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ 54 ٹی20 میچز میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔

Related Posts