نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے، ججز نے پارلیمان کمزور کر دی۔خواجہ سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت
خواجہ سعد رفیق کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کرنے والے ججز نے پارلیمان کو کمزور کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارلیمان کو سب نے مل کر کمزور کیا، نظریۂ ضرورت کے تابع فیصلے کرنے والے جج اور مداخلتِ بے جا کرنے والے جرنیل بھی اس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مفاد پرست نیم جمہوری سیاستدانوں نے بھی پارلیمان کو کمزور کیا۔ متنازعہ پارلیمان نہیں، بلکہ متنازعہ وہ ہیں جو نفسانی خواہشات اور پسند ناپسند کیلئے اسے چلنے نہیں دیتے۔ اپنے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں۔ تفصیلات قوم سے شیئر کریں۔

Related Posts