عدم اعتماد پر 15اراکین آپکا ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدم اعتماد پر آپکا 15اراکین ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف
عدم اعتماد پر آپکا 15اراکین ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اپوزیشن کے 15 اراکین ساتھ نہیں دیں گے جس پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کسی ایک اپوزیشن رکن کا نام بتا دیں جو حکومت کا ساتھ دے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن کے اراکینِ قومی اسمبلی کو توڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حزبِ اختلاف کے 15 ارکان تحریکِ عدم اعتماد میں ساتھ نہیں دیں گے جبکہ وزیر اعظم کے حق میں حکومت کے نمبر پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نام بتانے کا چیلنج دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر و رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ہمیں 15 ایسے اپوزیشن اراکین میں سے کسی ایک کا نام بتا دے۔ ہم حکومت سے ناراض 10 کے 10 اراکین کے نام بتائیں گے۔ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم عوام کی موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے۔ ہمارے خلاف جو کچھ ہوا، اس کا حکومت سے حساب لیں گے۔ حکومت کے جولوگ ہم سے رابطے میں ہیں، ان میں سے چند کو لینے کی بھی خواہش ہے۔ 

Related Posts